Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7مارچ1998
دہلی کے ایک نوجوان کی ملاقات ایک سلفی مسلمان سے ہوئی جو کہ دیندار تھے اور باربش بھی تھے نوجوان نے ان سے الرسالہ کا اور میرا ذکر کیا اور کہا کہ اتنے میں اور آپ ان سے ملاقات کےلیے چاہیں سلفی بزرگ نے کہا کہ میں نہیں جاؤنگا۔ اگر میں ان سے ملنے کے لیے گیا تو میرا وضو ٹوٹ جائیگا۔ نوجوان نے پوچھا کہ کیوں مذکرہ بزرگ نے جواب دیا کہ وہ مسلم شخص فتوں کے اقدار میں اس لیے ان سے ملنا میرے لیے درست نہیں۔
مذکورہ بزرگ کو یہ مسئلہ معلوم تھا کہ ایک غلط شخص کی ملاقات سے وضو ٹوٹ جاتا ہے مگر انہیں یہ مسئلہ معلوم نہ تھا کہ کسی کے اوپر غلط الزام لگانا اس سے بھی زیادہ برا ہے۔ غلط الزام لگانا خود آدمی کے ایمان میں کوشبہ کردینا ہے۔