Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جولائی1998
بہت سی حدیثیں ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ بعد کے زمانہ میں امت کے اندر بگاڑ آئے گا۔ کسی نے پوچھا کہ اس وقت ہم کیا کریں گے۔ آپ نے فرمایا کہ : الزم بیتک و املاہے علیہ اسانک (سنن ابی داؤد، کتاب السلام والفتن) یعنی اپنے گھر کے اندر رہو اور اپنی زبان پر قابو رکھو۔
موجودہ دنیا میں بار بار لوگوں کے اندر بگاڑآتا ہے اور اس کی ضرورت ہوتی ہے کہ بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کی جائے۔ مگر سماج میں بہت ہی کم ایسے افراد ہوتے ہیں جن کا شعور اتنا بیدار ہو کہ وہ بگاڑ کی نوعیت کو سمجھیں اور اس کی اصلاح کے لیے ٹھیک وہ تدبیر کریں جو بروقت مطلوب ہے۔ اس لیے بیشتر لوگوں پر فرض کے درجہ میں ضروری ہے کہ بگاڑ کے باوجود وہ صرف اپنی ذات کی اصلاح کی کوشش کریں، وہ اجتماعی اصلاح کے میدان میں نہ کودیں انتہائی باشعور اور سنجیدہ افراد کے سوا کسی اور کے لیے اصلاح انقلاب کی تحریکیں چلانا نائز ہیں نہیں۔