Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28ستمبر1998
آج ریڈیو کھولا تو مشہور ایکٹر شکتی کپور کا انٹرویو آرہا تھا۔ انٹرویو کے خاتمہ پس اس سے پوچھا گیا کہ شکتی کپورجی، آپ یہ بتائیے کہ آپ کس کے فین ہیں۔ اس نے بھرپور لہجہ میں کہا کہ میں صرف ایک کا فین ہوں۔ ہر وقت میں اسی کے بارے میں سوچتاہوں۔ سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے، ہر وقت اس کا چہرہ میرے سامنے رہتا ہے۔ اس کے بعد پوچھنے والے نے حیرانی کے ساتھ پوچھا تو آخروہ کون ہے جس کے آپ اتنے زیادہ فین ہیں۔ اس نے نہایت اطمینان کے ساتھ جواب یا: یہ وہی ہے جس کا نام شکتی کپور ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ ایکٹر صرف اپنے آپ ہی کو سب کچھ سمجھتا ہے۔ میں نے سوچا کہ صرف شکتی کپور کی بات نہیں بلکہ ہر آدمی کی بات ہے۔ اس دنیا کا ہر آدمی صرف اپنے آپ میں جیتا ہے، وہ صرف اپنے آپ کو سب کچھ سمجھتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ مذکورہ ایکٹر منافق نہیں تھا اس لیے اس نے اپنا نام لے لیا۔ دوسرے لوگ چونکہ منافق ہیں اس لیے وہ اپنا نام نہ لے کر دوسرے دوسرے نام لیتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر صرف اس کو انسان سمجھتا ہوں جو غیر منافق ہو۔ منافق لوگ میرے نزدیک دائرہ انسانیت میں داخل ہی نہیں۔