Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30مئی1998
ہندوستان کے وزیر مالیات مسٹر یشونت سنہا نے پارلیمنٹ میں نیا بجٹ پیش کیا۔ یہ ایک ڈفسٹ بجٹ تھا۔ اس میں مختلف چیزوں کے ٹیکسوں میں کافی اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ملک میں عمومی طور پر چیزوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ چنانچہ اپوزیشن بنچ نے اس کو ہنگامی والا بجٹ (Influtionary Budget)قرار دیا۔ سرکاری بنچ کی طرف سے اس کا جواب یہ دیا گیا کہا نہیں بلکہ یہ ایکRenolutionary Budgetہے۔ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کس طرح ایک ہی حقیقت کو دو مختلف قسم کے الفاظ میں بیان کرسکتا ہے۔