Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم نومبر1998
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت کے13ویں سال مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی قریش کے سرداروں کو جب اس کا علم ہوا تو انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص محمد کو زندہ یا مردہ پکڑ کر لائے گا اس کو ایک سو اونٹ انعام دیے جائیں گے۔ پیغمبر اسلام کو بھی عرب میں شدید مخالفت کا سامنا تھا لیکن آپ نے کبھی کسی دشمن کے بارے مجیں اس قسم کے انعامی قتل کا اعلان نہیں فرمایا۔ انعام دے کر کسی کو قتل کروانا کافروں اور مشرکوں کا طریقہ ہے وہ پیغمبر اسلام کا طریقہ نہیں۔ مگر عجیب بات ہے کہ موجودہ زمانہ میں اسلام کے علم بردار مسلمان اس کا فکرانہ طریقہ کو اپنے حریفوں کے قتل کے لیے اس طرح اختیار کئے ہوتے ہیں جیسے کہ وہ کوئی مستند اسلامی طریقہ ہو۔