Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22فروری1998
21فروری کو ایس آئی او (نئی دہلی) کے دفتر میں میراایک خطاب تھا اس کا موضوع تھا’ ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل ‘ خطاب کے بعد سوال جواب کے وقفہ میں ایک صاحب نے فرمایا کہ میں آپ کا ماہنامہ الرسالہ پڑھتا ہوں مجھے آپ کے خیالات سے اتفاق ہے مگر مشکل یہ ہے کہ مسلمان ایک جذباتی قوم بن چکے ہیں۔ آپ کو ان کے جذبات کی رعایت کرنا جس کا ورنہ آپ کی کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہوسکتیں۔
میں نے کہا کہ ایک سوال ہے آپ کے اس فارمولہ کے مطابق، تحریکیں چلائی جارہی ہیں جناح، اقبال، محمد علی، مودودی وغیرہ سب کے سب مسلم جذبات کی رعایت کرتے رہے مگر اس کا نتیجہ مزید تباہی کے سوا اور کچھ نہیں نکلا اب وقت آگیا ہے کہ اس غلطی کو مزید نہ دھرایاجائے۔ اب رعایت جذبات کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تصیح جذبات کی ضرورت ہے۔