Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12دسمبر1998
قرآن میں بتایا گیا ہے کہ اہل کفر جب پیغمبر کے دلائل کے مقابلہ میں عاجز ہوگئے تو انہوں نے پیغمبر کے خلاف عیب جوئی اور الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ تاکہ جس لڑائی کو وہ دلائل کے ذریعہ جیت نہ سکے اس کو وہ پیغمبر کو بدنام کرکے جیتنے کی کوشش کریں۔ (ختم السجدہ26)
میرے مخالفین آج کل ٹھیک یہی روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں دیکھا کہ وہ دلائل کے ذریعہ میری بات رد نہیں کرسکتے۔ چنانچہ اب وہ میرے خلاف جھوٹے الزامات ایجادکرکے اس کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ اس قسم کا پروپیگنڈہ ہمیشہ خود اپنی شکست کا اعلان ہوتا ہے۔ اور ان سطحی مخالفوں کے لیے بلا شبہ یہی انجام مقدر ہے۔ میں نے خدا کے فضل سے کبھی ایسا نہیں کیا۔