Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7مئی1998
یو ایس اے ٹوڈے (USA Today)امریکہ کا ایک مشہورمیگزین ہے۔ اس نے اپنے قارئین کے درمیان ایک سروے کرایا۔ اس کا نتیجہ اس کے شمارہ نومبر1997میں چھپا ہے۔ میگزین نے یہ سوال کیا تھا کہ بیسویں صدی کی سوسالہ مدت میں دنیا کی کونسی شخصیت ہے جس نے جدید تاریخ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا۔ جو ابدینے والوں کی زمانہ انگیز کونے اس کے جواب میں مہاتما گاندھی کا نام لیا۔
دس ہزار سے کچھ زیادہ لوگوں کے جواب آئے۔ ان میں آٹھ ہزار سے کچھ زیادہ افراد نے مہاتما گاندھی کو بیسوی صدی کی سب سے زیادہ موثر شخصیت بتایا۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ زمانہ میں جو تبدیلیا پیش آئی ہیں ان کے نتیجہ میں آج کا انسان تشدد سے آخری حد تک متفرہوگیا ہے۔