Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10اگست1998
ایک دیوبندی عالم ملاقات کے لیے آئے۔ ان سے گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ آپ لوگ میری کتابوں سے غیر ضروری طور پر بھڑکتے ہیں۔ حالانکہ یہ توعین آپ کے اکابر کے مسلک پر لکھی گئی ہیں۔ میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں جو اسلامی لٹریچر مطلوب ہے اس کے بارے میں قاری طیب صاحب کہا کرتے تھے کہ مسائل قدیم ہوں اور دلائل جدید ہوں۔
میں خدا کی توفیق سے عین یہی کام کررہا ہوں۔ میں نے ہر اسلامی موضوع پر کتابیں لکھی گئی ہیں۔ مگر ’’قدیم‘‘ سے میں بالکل نہیں ہٹاہوں۔ البتہ قدیم باتوں کو میں نے جدید دلائل کا جدید اسلوب میں بیان کیا ہے۔ اس کی ایک مثال ’’یکساں سول کوڈ‘‘ نامی پمفلٹ ہے۔ اس موضوع پر ہزاروں چیزیں شائع ہوئی ہیں مگر تقریباً سب کی سب صرف قدیم مسئلہ کا اظہار ہیں۔ میں نے پچاس سال میں پہلی بار اس قدیم مسئلہ کو جدید دلائل کے ساتھ بیان کیا ہے۔