Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16مارچ1998
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد حکمرانوں میں بگاڑآئے گا صحابہ نے پوچھا کہ اس وقت ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا (ادواالہم حتھم، ونسالون اللہ الذی لکم)(فتح الباری8/ 13) یعنی حکمرانوں کا حق ہے وہ انہیں اداکرو اور جو تمہاری حق ہے اس کو خدا سے مانگو۔
حضرت مسیح کے زمانہ میں فلسطین میں یہودیوں کی اکثریت تھی مگر وہاں حکومت رومیوں (قیصر) کے ساتھ میں تھی چنانچہ حضرت مسیح سے مذکورہ نسر کا سوال کیا گیا۔ انہوں نے جواب دیا: جو قیصر کا ہے قیصر کو دو اور جو خدا کا ہے خدا کواداکرو۔ (برقس17:13)ہمارے واعظین جب اسلام اور محبت کا تقابل کرتے ہیں تو اکثر وہ ایسا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح کے اس خون کو سکو اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ مگر یہ ایک غیر سنجیدہ بات ہے غور کیجئے تو حضرت مسیح نے بھی عین وہی بات کہی تھی جو ثابت شدہ طور پر خود پیغمبر اسلام نے فرمائی۔ یہ ایک عملی حکمت کی بات ہے اور اس میں دونوں مذہب کی تعلیمات میں کوئی فرق نہیں۔