Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جنوری1998
یونیسکو کے تحت جمّو میں تین روزہ انٹر نیشنل سمینار ہوا اس کا مقصد امن عالم تھا اس کی دعوت پر میں18جنوری کو دہلی سے جمّو گیا اور بیس20جنوری کو وہاں سے واپس آیا اس موقع پر میں نے اسلام اینڈ نان وائلنس کے موضوع پر انگریزی میں ایک تقریر کی۔ یورپ سے جو پروفیسر آئے ہوئے تھے انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا دہلی کے ڈاکٹر ڈی آر گوئل نے کہا کہ آپ تو یہاں اسلام کا ڈیفنس کرنے لگے حالانکہ یہ اسٹیج کسی مذہب کے ڈیفنس کے لیے نہیں تھا انہیں غالباًیہ محسوس ہوا کہ میں اس انٹر نیشنل اسٹیج کو اسلام کے تعارف کے لیے استعمال کررہاہوں ان کے اس تبصرے سے اتفاق نہ ہوسکا میرا مقصد اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے اگر کوئی شخص میری کوشش کو اسلام کی تبلیغ یا ڈیفنس سمجھے تو یہ میرے نزدیک کوئی قابل لحاظ بات نہیں۔