Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم جنوری1998
آج جنوری کی پہلی تاریخ ہے اور اس کے ساتھ رمضان1418ھ کی پہلی تاریخ بھی۔ میری زندگی میں شاید یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں تاریخیں ایک ساتھ آئی ہیں آج رات کو دہلی میں بہت دیر تک پٹاخوں کی آواز آتی رہی۔ میں نے سمجھا کہ یہ مسلمان ہیں جو رمضان کی آمد پر خوشی میں پٹاخے چھوڑرہے ہیں، میں اس بدعت سے اندر ہی اندر غصہ ہوتا رہا۔ میں نے سوچا کہ یہ کیسی عجیب گمراہی ہے رمضان کا مہینہ تو تقویٰ اور محاسبہ کا مہینہ ہے نہ کہ حوشیاں منانے کا۔
مگر یہ میری غلط فہمی تھی پٹاخہ چھوڑنے والے زیادہ ہندو لوگ تھے وہ نے سال کی آمد پر اس کی خوشی میں پٹاخے چھوڑرہے تھے، جیسا کہ ان کا عام رواج ہے۔