Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2دسمبر1998
ایک پاکستانی امریکہ گیا۔ وہاں ایک امریکی نے اس سے کہا کہ دیکھو ہمارے ملک میں کتنی آزادی ہے۔ ہم اپنے صدر بل کلنٹن پر کھلی تنقید کرسکتے ہیں اور یہاں ہم کو کوئی پکڑنے والا نہیں۔ پاکستانی نے کہا کہ واہ یہ آزادی تو پاکستان میں بھی ہے۔ تم پاکستان میں صدر کلنٹن پر کتنی ہی تنقید کرو۔ وہاں کوئی تم کو نہیں پکڑے گا۔
اسی کا نام غلط تقابل ہے۔ اور پاکستان میں تو تنقید ایک ناقابل برداشت جرم ہی ہوتی ہے۔ تنقید کرنے والے کو لوگ جلانے اور مارنے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ مسٹر محمد علی جناح پر تنقید وہاں قانونی جرم کی حیثیت رکھتی ہے۔