Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7جنوری1998
جماعت اسلامی کے ایک عالم نے لکھا ہے کہ پیغمبر سارے دنیا کے لیے اللہ کی طرف سے نامزد حکمراں ہے اور پیغمبر کے بعد اس کی نیابت ہیں امت کی حیثیت بھی اسی طرح نامزدحکمراں کی ہےکہ جہاد کا مقصد یہ ہے کہ انسانوں کے نشر بھی اقتدار کو ختم کرکے اللہ کا نشر بھی اقتدارپر قائم کیا جائے جب تک سارے روئے زمین پر اللہ کا نشر بھی اقتدار قائم نہ ہوجائے اس وقت تک لوگوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا(ساحل، کراچی، دسمبر1997)
یہ لغویت کی حد تک ایک بے دلیل بات ہے صحیح یہ ہے کہ پیغمبر کا اصل کام دعوت الی اللہ ہے پیغمبر کے بعد آپ کی امت کو بھی یہی دعوت الا اللہ کا کام کرنا ہے اسلامی نقطہ نظر سے ہر مسلمانوں اور غیرمسلموںمیں جو باہمی نسبت ہے وہ داعی اور موحد کی ہے نہ کہ حاکم اور محکوم کی مسلمانوں کو دوسری قوموں کا شفیق اور خیرخواہ بن کر انہیں جنت کا راستہ دکھانا ہے نہ کہ کسی مفروضہ سیاسی نظریہ کے نام پر انہیں اپنی تلوار کا نشانہ بنانا۔