Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
There is no sufficient recompense for an unjust slander
کسی کے اوپر جھوٹا بہتان لگانا بدترین قسم کا کمینہ پن ہے۔ کمینہ انسان بلاشبہ سب سے زیادہ برا انسان ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ اس کی اصلاح بھی تقریباً نا ممکن ہوتی ہے۔ فتح مکہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چندافراد کے قتل کا حکم دیا تھا۔ آپ نے فرمایا تھا کہ ان کو قتل کردو خواہ وہ کعبہ کے پردے کے نیچے پائے جائیں۔ کچھ لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی یہ سزا اس لیے تھی کہ انہوں نے شتم رسول کا جرم کیا تھا۔ یہ بالکل بے بنیاد بات ہے۔ شتم رسول کا فعل تو مکہ کے تمام لوگوں نے کیا تھا نہ کہ صرف چند افراد نے۔ اصل یہ ہے کہ ان افراد نے اپنے قول و عمل سے ثابت کیا تھا کہ وہ کمینگی کے لا علاج مرض میں مبتلا ہیں۔