Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24ستمبر1998
ایک مسلم صحافی مسٹر مسعود کا ٹیلی فون آیا۔ان سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ کے مسلم رہنماؤں کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہوگئے ہوں۔ وہ ہندوؤں کے بندے ماترم پر شور کرتے ہیں مگر وہ افعال کے اس شعر پر کوئی ہنگامہ نہیں کرتے کہ: خاک وطن کا مجھ کو ہر ذرہ دیوتا ہے
حالانکہ دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ اس طرح ہندوستان میں اگر کوئی مسجد ڈھائی جائے تو وہ زبردست ہنگامہ کھڑا کردیتے۔ لیکن عرب ملکوں میں سیکڑوں مسجدیں ڈھائی گئی ہیں اور وہاں کے بارے میں وہ بالکل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔یہ دو عملی کی روش بلا شبہ اسلام کے سراسر خلاف ہے۔ اس دو عملی کے ساتھ وہ خدا کی مد کے مستحق نہیں بن سکے۔