Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25اگست1998
ایک روایت کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کل منافق علیم اللسان (مسنداحمد) یعنی ہر منافق زباں داں ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ منافق انسان کی زندگی عمل سے خالی ہوتی ہے چنانچہ وہ اپنی عملی کمی کی تلافی کے لیے زیادہ الفاظ کو استعمال کرتا ہے۔ خوش نما الفاظ کی مہارت دکھاتا ہے۔ یہ چیز اس کو علم اللسان بنادیتی ہے۔