Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14اپریل1998
مالک بن نبی الخبرائری (1905-1973)کی ایک کتاب یہ ہے: انتاج المستشرقین واثرہ فی الفکر الاسلامی (جدید اسلامی فکر پر مستشرقین کے اثرات)
مصنف نے اس کتاب میں دکھایا ہے کہ مستشرقین کس طرح عظیم انکشافات کو مسلم موجدوں کے بجائے دوسروں کی طرف منسوب کرتے رہے۔ اس کی ایک مثال انہوں نے یہ دی ہے کہ خون کے دوران کا پتہ لگانے والا برطانیہ کے ولیم ھاروے (1657-1575) کو کہاگیا جب کہ دراصل مسلمان طبیب ابن النفیس اس سے چارسوسال قبل اس کا انکشاف کرچکا تھا۔
مالک بن نبی کو یہ پریشانی ہے کہ دوران خون کی دریافت کا فخر ان کے ہم قوم کو دینے کے بجائے غیر قوم کے ایک فرد کو دے دیا گیا۔ لیکن میرا درد یہ ہے کہ دوران خون کا عظیم نظام جس خدا نے قائم کیا اس کو پار کرکے تڑپ اٹھنے والا آج کی دنیا میں کوئی نہیں۔