Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23دسمبر2000
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ میری امت ستر فرقوں میں بٹ جائے گی ان میں سے72گروہ آگیا ہیں اور صرف ایک گروہ جنت میں داخل ہوگا آپ نے مزید فرمایا کہ یہ ناجی گروہ وہ ہے جو اس طریقہ پس ہو جس پر میں ہوں اور میرے اصحاب۔
اس حدیث میں دو باتیں میری سمجھ میں نہیں آتی ہیں۔ ایک یہ کہ نجات یافتہ سے مراد کوئی متعین گروہ نہیں ہے بلکہ افراد ہیں یعنی امت کے جو افراد ٹھیک ٹھیک سنت رسول اور سنت حجاج پر قائم رہیں وہ آخرت میں نجات کے مستحق قرار پائیں گے۔
دوسری بات یہ ہے کہ نیرناجی فرقوں سے مراد ایسے لوگ نہیں ہیں جو سرے سے دین اسلام کو چھوڑدے اور اعلان کے ساتھ اس سے جداہوجائے۔ بلکہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو بظاہر اپنے کو دین اسلام پر بتائیں گے مگر ان کا دین ایک بگڑاہوا دین ہوگا۔ وہ اسلام کی صراط مستقیم سے منحرف ہوکر دین کے لیے نئے ایڈیشن تیار کریں گے اور اپنے اس خودساختہ دین کو خدا اور رسول کا دین بتائیں گے۔ گویا مسنون دین پر قائم رہنے والے لوگ جنتی ہونگے اور جو لوگ اسلام کے نام پر خودساختہ دین بنائیں گے وہ اللہ کی پکڑ میں آجائیں گے۔