Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17جون2000
مولانا عمید الزماں کیرانوی سے ملاقات ہوئی۔ وہ آج کل اپنے بڑے بھائی مولانا وحید الزماں کیرانوی کی لکھی ہوئی ، تمام عربی لغت کی تکمیل کررہے ہیں۔ میں نے یہ سن کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ انہیں میرے اظہار مسرت پر تعجب ہوا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے بارے میں تو میں نے یہ سنا تھا کہ آپ لغت وغیرہ لکھنے کا کام کو بے کار سمجھتے ہیں۔ میں نے کہا کہ استغفراللہ، یہ تو جہالت کی بات ہے میں کیوں کر اب کہہ سکتا ہوں۔ پھر میں نے بتایا کہ میں تو بار بار اس قسم کی باتیں کہتا رہا ہوں کہ ہمارے یہاں ان بنیادی کتابوں کا سخت فقدان ہے جن کو حوالے کی کتابیں (Reference books)کہا جاتا ہے۔ علما کے یہاں جو ڈکشنریاں ہیں وہ بیشتر نہایت ناقص ہیں۔ وہ جدید معیار کے مطابق نہیں میری عین تمنا ہے کہ صاحب استعداد علماء اس کام کو اپنے ہاتھ میں لیں تاکہ ہمارے پاس حوالے کی قابل اعتماد کتابیں ہوجائیں۔ عجیب بات ہے کہ جنہوں نے میرے بارے میں یہ غلط بات کو کرنا عمیدالزماں سے کہی تھی وہ نوداس مجلس میں معروف تھے۔ انہیں بہت شرمندگی ہوئی۔ انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں سخت غلط فہمی تھی۔