Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3جنوری2000
میری سمجھ میں یہ بات آتی ہے کہ ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے۔ اسٹیبل سوسائٹی، متحرک اکانومی اور نان کریٹ ایڈمنسٹریشن۔ اسٹیبل سوسائی اسی بات کی ضمانت ہے کہ اس کے افراد دل جمعی کے ساتھ قومی ترقی کے عمل میں مصروف رہیں۔ متحرک سماج کا سب سے زیادہ گہرا تعلق چیلنج اور کامپٹیشن سے ہے۔ جس قوم میں صحت مند کا مپٹیشن موجودہو وہاں کی اقتصادیات جمود کاشکار نہیں ہوگی۔ نان کریٹ ایڈمنسٹریشن اس بات کی ضمانت ہے کہ ایک طرف وہ صحت مند قومی عمل میں معاون ہو اور دوسری طرف وہ افراد کو بدعنوانیوں سے باز رکھیں۔