Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جنوری2000
8جنوری2000عید کا دن تھا۔روزہ کے فوراً بعد عید آتی ہے۔ روزہ کو حدیث میں سحرالبصر کہا گیا ہے۔ اور عید کی رات کو لیلۃ الجائزہ (انعام کی رات) اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روزہ کا مہینہ دنیوی زندگی کی علامت ہے۔ اور عید کا دن آخرت کی علامت۔ خداپرست انسان دنیا میں صبرومشقت کی زندگی گزارتا ہے۔ اس کا انعام اس کو یہ ملتا ہے کہ آخرت میں اس کو جنت دے دی جاتی ہے۔ مشقت کے دورسے گزرے بغیر کسی کو آخرت کی نعمت نہیں مل سکتی۔