Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22اپریل2000
اسلام میں اس کوپسند نہیں کیا گیا ہے کہ ایک آدمی منھ پر دوسرے آدمی کی تعریف کرے(کتاب) کی ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تعریف کرنے والے کے منھ پر خاک ڈال دو۔
(فاحث فی افواھہن الذاب) اسی طرح صحیح مسلم (کتاب۔۔۔) میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ تعریف کرنے والے کے منھ پر خاک ڈال دو۔ (أن نحئی فی وجوہ المواحین الذاب)
مدھ یا تعریف سےنہ تعریف کرنے والے کو فائدہ ہوتا ہے اور نہ تعریف سننے والے اس کے برعکس اگر علمی تنقید کی جائے تو یہ دونوں کے لیے مفید ہے۔ علمی تنقید کا مطلب ہے ایک اختلافی موضوع پر سنجیدہ ڈسکشن کرنا۔ اگر ۔۔۔۔ کے اندر صحیح علمی ذوق ہو تو یقنی طور پر اس قسم کا ڈسکشن دونوں کے لیے مفید ہوگا۔