Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جنوری2000
جنوری2000میں انڈین ایئرلائنز کی ہائی چیکنگ کا جو واقعہ ہوا، اور اس سے پہلے کرگل کا حادثہ، ہندوستانی حکومت کی نا اہلی کا بدترین مظاہرہ تھا۔ اس کے بعد مرکز ی سرکاروں نے تقریروں اور بیانات کا پرجوش سلسلہ شروع کردیا۔ نئی دہلی کے لیڈر مختلف ملکوں میں جاکر وہاں کی حکومت سے مداخلت کی گفتگو کرنے لگے۔ پاکستان سے مطالبات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسی قسم کی کوششوں پر مسٹر نٹورسنگھ نے ایک مضمون ہندوستان ٹائمس میں شائع کیا۔ اس کا عنوان تھا:Operation Cover-upیعنی پردہ پوشی کی مہم۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپریشن کور اَپ کا یہ طریقہ مسلم رہنماؤں میں بھی اتنا ہی عام ہے جتنا کہ ہندورہنماؤں میں۔ وہ اپنی بدعملی کو چھپانے کے لیے جھوٹے محل کا مظاہرہ شروع کردیتے ہیں۔