Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم مئی2000
آفتاب احمد (عرف جگر) پیدائش1931آج دہلی میں انتقال کرگئے۔ ہمارے خاندان میں مشہور تھا کہ وہ بالکل بے فکر رہتے ہیں اور کوئی ٹینشن نہیں پالتے۔ مگر عجیب بات ہے کہ ان کو کینسر ہوگیا اور اسی مرض میں ان کا انتقال ہوگیا۔
ان کی تجہیز وتکفین اوکھلا میں ہوئی۔ میں نے اس میں شرکت کی۔ وہاں کا منظر دیکھ کر میں بے اختیار رونے لگا۔ میں نے کہا کہ اس دنیا میں بظاہر آدمی کو سب کچھ ملا ہوا ہے مگر یہ ملنا برائے امتحان ہے۔ موت امتحان کی مدت کو ختم کردیتی ہے۔ اس لیے موت کے ساتھ ہی آدمی سے وہ سب کچھ چھن جاتا ہے جو امتحان کے طور پر اس کو ملا ہوا تھا۔ آخرت کی دنیا کا معاملہ بالکل مختلف ہوتا۔ وہاں کسی کو جو کچھ ملے گا وہ خدا کی رحمت و مغفرت کی بنیاد پر ملے گا۔ اس کے سوا کوئی اور بنیاد نہ ہوتی۔ جس کے تحت آدمی آخرت سے کچھ پاسکے۔