Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11اکتوبر2000
احادیث کے مطالعہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قیامت اب بالکل قریب آچکی ہے۔ قرآن و حدیث پر مزید غورکرنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ قیامت کے ظہورسے پہلے میںتین باتوں کا ہونا ضروری ہے جب تک کہ یہ تین باتیں مکمل طور پر نہ ہوجائیں میری فہم کے مطابق قیامت کا ظہور ممکن نہیں۔
پہلی بات یہ ہے کہ مسلمانوں میں دین کے بارے میں جو بہت سی غلط تعبیرات چھپی ہوئی ہیں ان کی واضح تردید اور صحیح تعبیروں کا پوری طرح کھل کر سامنے آجانا۔ دوسری چیز یہ کہ سیکولر مفکرین نے خودساختہ طور پر انسان اور کائنات کی جو غلط تشریحات پھیلارکھی ہیں ان کا استدلال کے اعتبار سے خاتمہ اور صحیح تشریح کائنات کا مکمل اظہار تیسری چیز یہ کہ اللہ کے سچے پیغام کی اس طرح اشاعت کرنا حدیث کے الفاظ میں وہ ساری دنیا میں ہر چھوٹے بڑے گھر تک پہنچ جائے۔