Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25اگست2000
آج میری ملاقات مسٹر شکیل احمد سے ہوئی۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور بی بی سی لندن میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ میں خدا کو نہیں جانتا میں مذہب کا منکر ہوں، خداکا تصور صرف انسان عجز (Helplessness)کی وجہ سے پیداہوا ہے۔ اس نے انہیں دلائل کے ذریعہ سمجھانے کی کوشش کی۔ مگر وہ قائل نہیں ہوئے، آخر کار میں نے ان سے کہا کہ آپ اس سے انکارنہیں کرسکتے کہ آپ کو بہرحال ایک دن مرنا ہے۔ ایسی حالت میں آپ ایک بہت بڑا رسک لے رہے ہیں۔ کیوں کہ مرنے کے بعد اگر خدا کا سامنا پیش آگیا تو اس وقت آپ کیا کریں گے، اس بھیانک انجام سے بچنے کے لیے آپ کو میں ایک مشورہ دیتاہوں اور وہ مشورہ دعا پر مبنی ہے۔
میں نے کہا کہ آپ یہ کیجئے کہ ایک رات کو عشاء کی نماز پڑھئیے اس کے بعد استخارہ کی ثیت سے دورکعت نماز پڑھے۔ دعا کے بعد آپ یہ دعا کیجئے کہ خدایا، اگر تیراوجود ہے تو میں تجھ سے کہتا ہوں کہ آج کی رات میرے اور تیرے درمیان ہے تو آج رات کو مجھے ایک ایسا خواب دکھادے جو غیر شبہ طور پر یہ بتارہا ہوگا کہ سچائی کیا ہے، میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر تونے آ ج کی رات ایسا واضح خواب دکھادیا تو کل کے دن سے میں ایک خدا پرست انسان بن جاؤں گا اور اگر تونے ایسا واضح خواب نہیں دکھایا تو اس کے بعد تجھ کو یہ حق نہیں رہے گا کہ تو مجھے اس بات پر پکڑے کہ میں نے تیرا انکار کیا اور تیری اطاعت نہیں کی ، مسٹر شکیل احمد دہلی میں رہتے ہیں۔ اور ان کا ٹیلی فون نمبر:3355752,3355751