Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3مئی2000
ایک روایت ان الفاظ میں نقل کی گئی ہے: ’’ویل للحاصل مرۃ وویل للعالم سبع مراشت یعنی جاہل پر ایک بار افسوس اور عالم پر سات بار افسوس۔
جاہل یعنی مہدودیت کی دین سے زیادہ بڑی برائی نہیں پھیلا سکتا لیکن عالم اگر برابن جائے تو وہ لا محدود دائرے میں اپنا شر پھیلاسکتا ہے۔ جاہل انسان کی برائی ایک انفرادی برائی ہے لیکن عالم انسان کی برائی ایک اجتماعی برائی۔ اب پریس اور میڈیا کے زمانہ میں یہ معاملہ اور زیادہ سنگین ہوگیا ہے۔ آج ایک غلط عالم کے لیے یہ ممکن ہوگیا ہے کہ وہ جدید ذرائع کو استعمال کرکے اپنے شرکو سارے عالم میں پہنچادے، وہ پوری نسل انسانی کو بگاڑ میں مبتلا کردے۔