Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19اپریل2000
بدنام کتابThe Salanic Versesکے مصنف سلمان رشدی آج کل ہندوستان میں ہیں۔ اس نسبت سے ان کی شخصیت اور ان کی کتاب کے بارے میں ہندوستان کے اخباروں میں رپورٹیں آرہی ہیں۔ دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کے نمائندہ نے آج ٹیلی فون پر مجھ سے اس موضوع پر تبصرہ پوچھا۔ میں نے کہا کہ میں نے اس موضوع پر ایک مستقل کتاب شائع کی ہے۔ میں اسی معاملہ میں آیت اللہ خمینی کے فتویٰ کو غلط سمجھتا ہوں۔ اسلام میں یہ تعلیم نہیں دی گئی ہے کہ کوئی شخص گستاخی کرے تو اس کو قتل کردو۔میں نے کہا کہ سیٹنگ ورسز ایک انتہائی لغو کتاب تھی اور اس کا صحیح جواب یہ تھا کہ اس کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جائے میں نے کہا کہ اس قسم کی چیزوں کے بارے میں اسلام کے خلیفہ ثانی عمر فاروق نے کہا ہے کہ:امتیوا الباخل باالصمت عنہ:
Kill the falsehood by knowing silence over it.
ٹائمس آف انڈیا کے نمائندہ کو حضرت عمر کا یہ قول بہت پسند آیا۔ اس نے کئی بار اس کو دہرایا۔ اصل یہ ہے کہ آج کا انسان تشدد سے نفرت کرتا ہے۔ اس کو صرف امن کی بات اچھی لگتی ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان جدید دور کے انسان کی اس نفسیات کو نہیں سمجھتے وہ مختلف انداز میں تشدد کی باتیں کرتے ہیں۔ اور اس طرح لوگوں کس اسلام سے بیزارکررہے ہیں۔