Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12مارچ2000
برادرم سید محی الدین ندوی سے میں نے پوچھا کہ ندوہ سے فراغت کے بعد آپ کیا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تدریس۔ میں نے کہا کہ آپ کا ارادہ بہت مبارک ہے۔ تدریس بلا شبہ ایک قابل قدرکام ہے مگر میں آپ کو مشورہ دونگا کہ آپ تدریسی کو اپنے لیے تعلیم کا نیا مرحلہ سمجھیں۔ آپ یہ سوچیں کہ آپ پڑھانے نہیںجارہے ہیں بلکہ پڑھنے جارہے ہیں میں نے کہ معمولی دنیا میں تدریس ک یہی تصور پایاجاتا ہے۔ وہاں ایک شخص اپنی تعلیم مکمل کرکے جب یونیورسٹی میں استاد بننا ہے تو وہ اس کو اپنے لیے مطالعہ اور تعلیم کانیا مرحلہ سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی دنیا میں یہ حال ہے کہ وہاں یونیورسٹیوں کے پروفیسر اپنی سروس کے دوران علم و تحقیق کے بڑے بڑے کام کرتے ہیں۔ جبکہ ہمارے مدارس میں اس قسم کی مثالیں بہت کم دکھای دیتی ہیں۔