Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17دسمبر2000
قرآن کی سورۃ الانساء آیت60میں اعدادقوت کا حکم دیا گیا ہے۔ اس آیت کو لے کر سید قطب نے اپنی تفسیر میں لمبی تفسیر کی ہے۔ اس تفسیر میں انہوں نے اس آیت کو تحری انسان سے جوڑ دیا ہے یعنی انسان کو بافعل بظاہوں مثلاً کمیونزم وغیرہ سے آزاد کرانے کے لیے جنگ کرنا (فی فلال القرآن، صفحہ1544)
میرے نزدیک یہ ایک بے بنیاد تفسیر ہے اس آیت میں کہیں بھی اس کا ذکر نہیں کہ یہ حکم تحریر انسان کے لیے دیا جارہا ہے اس کے برعکس آیت صرف یہ کہتی ہے کہ غم قوت فراہم کرو تاکہ تمہارا دشمن ہیبت زدہ رہے اس آیت میں نہ قوت کے استعمال کا ذکر ہے اور نہ یہ کہ اس قوت کا مقصد انسان کو باطل نظاہوں سے آزاد کرانا ہے فی ظلال القرآن اس قسم کی خودساختہ تفسیروں سے بھری ہوئی ہے میرے نزدیک یہ سب تفسیر المرائے کی مثالیں ہیں۔