Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22فروری2000
قرآن وسنت کے جو احکام ہیں وہ مجرداحکام نہیں ہیں بلکہ ہر حکم کی کوئی عملی مناسبت (Practical relovance)ہے۔ جس وقت کوئی آیت اتری یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات فرمائی تو اسی وقت شریعت کی ۔۔۔۔ اور اس کی عملی مناسبت دونوں موجودرہتی تھی۔ اس لیے لوگ فی الفور اس کا مدعا سمجھ لیتے تھے۔ بعد کے دور میں ۔۔۔۔۔ تو موجودرہتی ہے۔ لیکن عملی مناسبت بدل چکی ہوتی ہے۔ اس لیے ضرورت ہوتی ہے کہ احکام کی اس عملی مناسبت کو ازسرنو دریافت کیا جائے اور اسی کو مطلوب صورت حال پر منطبق کیا جائے۔