Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جون2000
مولانا وارث مظہری قاسمی سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ علامہ اقبال جیسے رہنماؤں نے ۔۔۔د۔۔۔۔ فخر کی خوراک دی۔ میں اس کے بجائے حوصلہ کی خوراک دیتا ہوں۔ فخر میرے نزدیک زہر ہے۔ فخر کا مزاج کسی قوم کو تباہ کرنے والا ہے۔ جب کہ حوصلہ تعمیر وترقی کے راستہ میں جینے کی حیثیت رکھتا ہے۔ فخر سے جھوٹی خوش فہمی پیدا ہوتی ہے۔ اور حوصلہ آدمی کے اندر عمل کا سچا جذبہ پیدا کرتا ہے۔