Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم فروری2000
دوسرے کے خلاف تخریب کاری کرنے والے اکثر اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ موت اس سے کل زیادہ بڑے پیمانے پر ان کی تخریب کاری میں لگی ہوئی ہے۔
آدمی دوسرے کے خلاف منصوبہ بناتا ہے، حالانکہ وہ خودشدید تر طور پر موت کے منصوبہ کی زد میں ہے۔ آدمی دوسرے کو نقصان پہنچاکر فتح کا قہقہہ لگاتا ہے، حالانکہ موت کا فرشتہ بہت جلد اس پر قابو پاکر اس کو ایک ایسے انجام کے حوالے کرنے والا ہے جہاں دوبارہ کبھی اس کوقہقہہ لگانا نصیب نہ ہوسکے۔
آدمی کتنا کم جانتا ہے، اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو کتنا زیادہ جاننے والا سمجھتا ہے۔