Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم اکتوبر2000
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولاتجعلو قبری عیدا (مشکوٰۃ291/1)اس حدیث سے کچھ لوگوں نے عجیب و غریب طور پر یہ مطلب نکال لیا ہے کہ جس طرح عید کا تہوار سال میں ایک بار آتا ہے اسی طرح تم میری قبر کو سالانہ زیافت کی چیز نہ بنانا، بلکہ بار بار میری قبر کی زیارت کے لیے آنا۔ اس حدیث کا یہ مطلب انتہائی حد تک غیر علمی اور غیر منطقی ہے۔ حدیث اصل مطلب یہ ہےکہ میری قبر کو درگاہوں کی طرح زیارت گاہ نہ بنالو مگر عجیب و غریب طور پر اس کا یہ برعکس مفہوم نکال لیا گیا کہ میری قبر کی زیادہ سے زیادہ زیارت کرو۔