Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جون2000
برادرم عبید احمد ندوی (31سال) سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ کسی انسان کے لیے سب سے اہم کام یہ ہے کہ وہ اپنی سوچ کو ڈولپ کرے ، کسی انسان کو ناپنے کا اصل معیار یہ نہیں کہ وہ جسمانی اعتبار سے کتنا لمبا ہے بلکہ اصل معیار یہ ہے کہ اس نے اپنی سوچ کو کتنی ترقی دی ہے۔ سوچ کے اعتبار سے ترقی یافتہ انسان ہی حقیقی معنوں میں انسان کہے جانے کا مستحق ہے۔