Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جنوری2000
قرآن میں ہے کہ واِن صبحوا للسلم فاجنح لہا۔ اگر وہ صلح کے لیے جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ (الانفال61)اس سے میں نے یہ اصول اخذکیا ہے کہ حریف اگر صلح کرنے کے لیے یا معاملہ ختم کرنے کے لیے کہے تو فوراًاس کو مان لینا چاہیے۔ اس وقت وہ معاملہ ختم کرنے کے لیے جو شرط پیش کرے وہ اگر بہت زیادہ ناقابل قبول نہ ہو تو دانش مندی یہ ہے کہ فوراً اس کو مان لیا جائے کیوں کہ اگر اس پہلے جھکاؤ کے موقع پر صلح نہ کی جائے تو فریق ثانی کے اندر ضد اور انا نیت پیدا ہوجائے گی۔ اور تقریباً یقینی ہے کہ مسئلہ مشکل سے مشکل تر ہوجائے گا۔ مثلاً آج اگر وہ دس ہزار روپیہ پر راضی ہورہا تھا تو کل ایک لاکھ روپیہ خرچ کرکے اسی سے معاملہ کو ختم کرنا پڑے گا۔