Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11اگست2000
بھارتیہ ودیابھون (نئی دہلی) ہندوستان کا بہت بڑا ادارہ ہے۔ کے ایم منسٹی نے اس کو1936میں قائم کیا تھا۔ اکثر بڑے شہروں میں اس کی شاخیں ہیں۔10اگست2000کو اس ادارہ نے اپنے ہال کے اندر ایک اجتماع کیا۔ اس میں بھارتیہ ودیابھون کے ذمہ داروں کے علاوہ تعلیم یافتہ ہندو بڑی تعداد میں شریک تھے۔ صرف میری تقریر کے لیے کیا گیا تھا۔ مجھ کو جو موضوع دیا گیا وہ تھا۔ میسج آف اسلام (Message of Islam)میں اس میں شریک ہوا اور45منٹ کی ایک تقریر کی۔ اس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام کا مثبت تعارف پیش کیا۔
یہ اور جدید ایک انوکھی طاہرہ ہے۔ غیر مسلم ادارے خد اپنے اہتمام میں جلسے کرتے ہیں اور مسلمان کو یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ وہاں آکر اسلام کا تعارف پیش کرے۔ مجھے خدا کے فصل سے پچھلے چالیس سال کے دوران بار بار اس طرح کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔
مگر میرا تجربہ یہ ہے کہ مسلم علماء یا دانشوروں میں بہت کم ایسے افراد ہیں جو اس کے ارکان کو سمجھیں، اور اس سے بھی زیادہ کم ایسے افراد ہیں جو حکمت اور تالیف قلب جیسے دعوتی اصولوں کے تحت اس کو استعمال کرسکیں۔