Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30اپریل2000
برادرم کوکب الباری نے بتایا کہ لکھنؤ سے ان کے لیے ٹیلیفون آیا ہے وہاں جامعۃالازہر کے داخلہ کے لیے انٹرویو ہونے والے ہیں۔ اس انٹرویومیں شرکت کے لیے انہیں بھی بلایا گیا ہے۔ اس خبر کو سن کر میں نے ان سے کہا۔
موجودہ زمانہ میں ’’علماء‘‘ کو تعداداتنی زیادہ ہے جتنی اس سے پہلے کبھی نہیں تھی مگر یہ بے شمار علماء دورحدید میں اسلام کے احیاء کا کام نہ کرسکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سارے مقلد علماء ہیں۔ میرے علم کے مطابق، ان میں سے کوئی بھی مجتبہ عالم نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجتبہ عالم بننے کی قیمت دینے کے لیے کوئی تیار نہیں۔ ہر آدمی ۔۰۔۔۔۔۔۔۔۔ میں مبتلا ہے اور جو لوگ ۰۔۔۔۔۔۔۔ میں مبتلا ہوں وہ کبھی مقید علماء نہیں بن سکتے۔ ’’۔۔۔۔۔‘‘ کا لفظ میں یہاںوسیع معنوں میں لے رہا ہوں نہ کہ کسی محدود معنوں میں۔