Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6جولائی2000
فروری1999میں ہندوستان کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہ سفر بس کے ذریعہ کیا۔ اس وقت پاکستان میں نوازشریف کی حکومت تھی۔ لاہور میں پاکستان کے قیام کی یادگار میں ایک اونچا مینار بنایاگیا ہے جس کا نام مینار پاکستان ہے۔ اٹل بہاری واجپئی نے لاہور میں جن پروگرام میں شرکت کی۔ ان میں سے ایک یہ تھا کہ وہ مینار پاکستان کے اور وہاں انہوں نے مخصوص تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان کی جماعت اسلامی جس کے موجودہ ابوقاضی حسین احمد ہیں وہ وزیراعظم ہند کے اس دورہ کے خلاف تھے۔ چنانچہ انہوں نے لاہور کی سڑکوں پر ان کے خلاف مظاہرے کئے اور نعرے لگائے۔ وزیراعظم ہند جب مینار پاکستان کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس آئے تو اس کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کے لوگ امیرجماعت کی قیادت میں وہاں پہنچے اور گلاب کے پانی سے ان کو دھویا۔ کیوں کہ ان کے بقول ہندووزیراعظم کے قدم پڑنے کی وجہ سے وہ ناپاک ہوگیا تھا۔ یہ خبرکراچی کے مشہور اردو روزنامہ جنگ میں چھپی تھی اور اس کے بعد ہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کے شمارہ25مارچ1999میں شائع کی گئی۔ انگریزی کے اخبار میں اس خبر کا عنوان یہ تھا: