Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
ہل غادرالشعراء من شردم
شردم کے معنی ہیں پیوند لگائی ہوئی جگہ۔ شعر کا مطلب یہ ہے کہ پچھلے شاعروں نے کیا کوئی جگہ پیوند لگانے کی باقی چھوڑی ہے۔ یعنی وہ سب کچھ کہہ گئے ہیں۔ اب کسی شاعر کے لیے کوئی چیز باقی نہیں رہی کہ اس پر کچھ کہہ سکے۔
یہ طرز فکر علمی اور ذہنی ترقی کے لیے ایک مستقل رکاوٹ ہے۔ جب یہ سمجھ لیا جائے کہ جو کچھ کیا تھا وہ پچھلے لوگ کہہ چکے تو اس سے اگلی نسلوں میں مفادانہ ذہن پیدا ہوگا۔ وہ مزید آگے سوچنے کا کام نہ کر سکیں گے۔ یہی مزاج موجودہ زمانے کے مسلمانوں میں اپنے اکابر سلف کے معاملہ میں پیداہواہے۔ وہ شعوری یا غیرشعوری طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے اسلامی ساری باتیں کہہ چکے ہیں۔ اس میں صرف ان کی تقلید کرنا ہے۔ اور بس۔ اس طرز فکر نے مسلمانوں میں ذہنی ارتقاء کے عمل کو ہلاکت خیز حد تک روک دیا۔ اس کی ایک علامت یہ ہے کہ پوری بیسوی صدی ختم ہوگئی اور کوئی ایک کتاب بھی ایسی لکھی نہ جاسکی جو دورجدید کے انسان کے فکری مستوبی کے مطابق اس کے سامنے اسلام کا تعارف پیش کرے۔