Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Because I hate smoking
مگرتین فلموں میں سگریٹ نوشی کا رول اداکرنے کے بعد میں نے حیرت انگیز طور پر محسوس کیا کہ میں سگریٹ کا عادی ہوچکا ہوں۔ اب میرا حال یہ ہوا کہ صرف رول اداکرنے کے لیے نہیں بلکہ روزمرہ کی زندگی میں بھی میں سگریٹ پینے لگا۔ یہاں تک کہ روزانہ میں15سگریٹ پینے لگا۔ اس صورت حال سے میں بہت گھبرایا اور اب میں سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کرنے لگا۔ عامرخاں نے بتایا کہ اب تک میں سات بار سگریٹ چھوڑچکا ہوں مگر اس کے بعد مجبور ہوکر پھرپینے لگتا ہوں۔
بی بی سی لندن نے بتایا کہ ہندوستان میں ہر سال لاکھوں لوگ سگریٹ نوشی کی بیماری میں مبتلا ہوکر مرجاتے ہیں۔ پھر بھی ہندوستان میں تقریباً200ارب روپے کی سگریٹ ہر سال پی جاتی ہے یہ ’’عادت‘‘ کا معاملہ ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ کبھی بھی کسی چیز کا عادی نہ بنے۔ عادت سے زیادہ بری اور کوئی چیز نہیں۔