Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18ستمبر2000
عربی کا ایک مثل ہے: قد یعۃ الحواد۔ یعنی کبھی اچھا گھوڑا بھی ٹھوکرکھا جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اچھا گھوڑا کبھی زیادہ تر دوڑنے لگتا ہے۔ جو کہ راستہ ہمیشہ ہموار نہیں ہوتا۔ دوڑتے ہوئے اچانک کہیں نشیب و فراز آجاتا ہے۔ یہاں فوری طور پر گھوڑا اپنی چال پر قابو نہیں پاتا اور ٹھوکر کا شکار ہوجاتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جب کوئی شخص بائسکل یا کارتیز دوڑرہا ہواور سڑک پر اچانک اسپیڈ بریکر آجائے تو وہاں بائیسکل یا کار کو سخت جھٹکا لگتا ہے۔ حتیٰ کہ کبھی حادثہ کی موت آجاتی ہے۔