Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20ستمبر2000
ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کئی دعائیں منقول ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے: امت المقدم وانت الؤخر (مشکوٰۃ المصابیح257/1)یعنی اے اللہ تو ہی آگے کرنے والا ہے اور توہی پیچھے کرنے والا ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں جب کوئی ۔۔۔۔۔۔ آتے ہوتا ہے تو وہ تمام تر اللہ کی توفیق سے ہوتی ہے اسی طرح جب کوئی شخص پیچھے ہوتا ہے تو اس کو پیچھے کرنے والا بھی اللہ ہوتا ہے۔ اس حقیقت کا اگر کبھی انحصار ہو تو آدمی آگے بڑھنے پر فخر کریںاور پیچھے رہ جانے پر مایوس ہو ۔ اسی طرح جو لوگ کسی کو آگے دیکھ کر اس حسدکرنے لگتے ہیں وہ حسد نہ کریں، کیوں کہ اس کو آگے کرنے والا اللہ ہے۔ اس طرح جب کوئی شخص پیچھے ہوجائے تو دیکھنے والا اس کو حقیر نہ سمجھے کیوں کہ یہ اللہ ہے جس نے اس کو پیچھے کردیا۔