Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27جون2000
انسان کو دو غیر معمولی صلاحتیں دی گئیں ہیں۔ ایک حافظ (Memory)اور دوسرے ذھانت (Intelligence)یہ دونوں صلاحتیں بقدر ضرورت تو ہر ایک کو ملتی ہیں۔ لیکن غیر معمولی مقدار میں بیک وقت کسی ایک شخص کے اندروہ جمع نہیں ہوتیں۔ کسی شخص کو غیر معمولی حافظ ملے ۔ اس کے اندر غیر معمولی ذہانت نہ ہوگی۔ اسی طرح اگر کسی کے اندر غیر معمولی ذہانت ہو تو غیر معمولی حافظ اس کے اندر نہیں ہوگا۔
میراتجربہ یہ ہے کہ تاریخ میں جو لوگ زیادہ مشہور ہوئے وہ اکثر وہی لوگ تھے جن کو غیر معمولی حافظ حاصل تھا مگر وہ غیر معمولی ذہین نہ تھے۔ جس آدمی کے اندر غیر معمولی حافظ کی صلاحیت ہو وہ گفتگو یا تحریر میں معلومات کا ڈھیر اکٹھا کردیتا ہے۔ اس لیے عام لوگ اس سے متاثر ہوکر اس کو قابل سمجھ لیتے ہیں۔ لیکن میرے نزدیک قابل آدمی سننے کے لیے اعلی شرط غیر معمولی ذہانت ہے، اور زیادہ حافظ والے آدی کے اندر یہ چیز موجودنہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے اکثر مشہور لوگوں کی کتابوں میں معلومات کاامتیاز تو ہوتا ہے مگر ان کتابوں میں گہرا تجزیہ اور علمی استدلال نہیں ہوگا۔