Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
انا النبی لاکذب انا ابن عبدالمطلب
اس شعر کا رخ اپنی طرف نہ تھا بلکہ دشمن فریق کی طرف تھا۔ یعنی اس کا مطلب یہ نہ تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں عبدالمطلب کا بیٹاہوں۔ بلکہ اس کا مطلب یہ تھا کہ تم کو جاننا چاہیے کہ میں اس شخص کی اولادہوں جس کو تم لوگ عبدالمطلب کے نام سے جانتے ہو۔ جو تمہارے نزدیک استقامت اور بہادری کی علامت ہے۔
یہ ایک اسلوب ہے کہ کبھی ایک بات کا رخ بظاہر ایک طرف نظرآتا ہے مگر حقیقۃً اس کا رخ دوسری طرف ہوتا ہے۔