Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
I don't believe in beliefs (میں کسی عقیدہ میں عقیدہ نہیں رکھتا)
میرے نزدیک یہ ایک فرضی جملہ تھا۔ اسی لیے کہ یہ بھی ایک عقیدہ کی بات ہے کہ وہ اپنے قلم اور اپنے دماغ کو استعمال کرکے ایک آرٹیکل لکھے اور اس کو چھپنے کے لیے کسی میگزین میں بھیجے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے کو متشکک (Agnostic)کہتے ہیں۔ وہ ایسا کہتے ہیں دیانتدار (Honest)نہیں۔ اگر وہ دیانتدار ہوں تو صرف مذہبی عقیدہ کے بارے میں نہیں بلکہ خود اپنے وجود کے بارے میں شک کریں۔ کیوں کہ جس قسم کی دلیل وہ مذہبی عقیدہ کے بارے میں مانگتے ہیں اس قسم کی دلیل اس دنیا میں کسی بھی چیز کے حق میں موجود نہیں۔ حتیٰ کہ اپنے مکان اور اپنے کمرہ کے بارے میں بھی نہیں۔
قدیم یونان میں ایک متشکک فلسفی تھا۔ وہ واقعۃً ہر چیز پر شک کرنے لگا حتیٰ کہ اپنے وجود پر بھی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک روز وہ ایک پیڑ پر چڑھا اور اس کے اوپر بیٹھ گیا ایک آدمی جو وہاں سے گزررہاتھا اس نے کہا کہ تم کون ہو جو وہاں بیٹھے ہو۔ اس نے جواب دیا کہ یہی تو نہیں معلوم کہ میں کون ہوں۔ اسی لیے میں یہاںآکر بیٹھ گیا ہوں۔