Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6اگست2000
محمد حنیف صاحب نہایت ذہین آدمی ہیں۔ پہلے ان کا بزنس ناگپور میں تھا۔ اب وہ بمبئی میں اپنا بزنس قائم کررہے ہیں۔ وہ الرسالہ کے قارئین ہیں۔ ان کو میں نے دومشورے دئے۔
پہلی بات میں نے یہ کہا کہ بزنس ضورت ہے، وہ مقصد نہیں۔ میں نے کہا کہ میرے نزدیک کامیابی کا معیار یہ نہیں ہے کہ آپ زیادہ پیسہ کمائیں۔ اصل معیار یہ ہے کہ آپ کی شخصیت کا روحانی ارتقاء (Spiritual Development)جاری رہے۔ میں نے کہا کہ دھیروبھائی امبانی نے بہت پیسہ کمایا مگر ان کی یہ کامیابی اپنی روحانی بربادی کی قیمت پر تھی۔ آپ کو میں یہ مشورہ دوں گا کہ آپ بزنس کو ایک حد میں رکھیں تاکہ آپ اپنی روحانیت کو محفوظ رکھ سکیں۔
دوسری بات میں نے یہ کہی کہ آپ بمبئی میں درس قرآن شروع کردی۔ یہ درس انگلش میڈیم میں ہو۔ یہ درس آپ کے لیے آپ کی فکر او رروحانی ترقی میں مددگار ہوگا۔ او راس کے ذریعہ آپ تعلیم یافتہ ہندوؤں اور مسلمانوں تک قرآن کا پیغام پہنچا سکیں گے۔ (3اگست2000)