Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5مئی2000
برادرم ذکی الرحمن غازی (1983)اور ان کے ساتھی برادرم اخلاق الرحمن (پیدائش1982)سے ملاقات ہوئی۔ میں نے ان کو اپنی کتاب تعمیر انسانیت کا ایک نسخہ مشترک ھدیہ کے طور پر دیا۔ اس کتاب پر میں نے یہ الفاظ لکھے۔ انسان کے لیے اس دنیا میں سب سے بڑا سرمایہ اللہ سے دعا کرنا ہے۔ دعاکسی قسم کی تکرار لفظی نہیں۔ دعا یہ ہے کہ آدمی کا سینہ اللہ کی یاد سے پھٹنے لگے اس وقت ایک بندہ خداکی زبان سے ۔۔۔۔۔۔ طور پر جو الفاظ نکل پڑتے ہیں اس کا نام دعا ہے۔