Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3اکتوبر2000
برادرم کوکب الباری (21سال)سے میں نے کہا کہ برنارڈشا مشہور انگریزی ادیب ہے اس کا زمانہ شکسپیر کے مقابلہ میں تین سو سال بعد کا ہے۔ برنارڈشا نے ایک بار کہا کہ میرا قد اگرچہ سکشپیر سے کم ہے، مگر میں شکسپیر کے کندھوں پر کھڑا ہوا ہوں۔ میں نے کہا کہ یہی بات آپ کو سوچنا چاہیے آپ کے اندر بڑے بڑے کام کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ یہ نہ سوچئے کہ میں کہاں اور مولانا سیدسلیمان ندوی کہاں۔ بلکہ یہ کہئے کہ میرا فکر سید سلیمان ندوی سے کم ہے، مگر میں سید سلیمان ندوی کے کندھوں پر کھڑا ہوا ہوں۔